(ایجنسیز)
تھائی لینڈ میں حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے ہزاروں مظاہرین حکومت مخالف مارچ میں شریک ہونا شروع ہوگئے۔
بنکاک میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیر اعظم شیناوترا کی برطرفی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا، اگلے ہفتے مظاہرین کی جانب سے شہر بھر میں اہم شاہراؤں اور سرکاری
دفاتر کو بلاک کرنے کی منصوبی بندی کی گئی ہے۔
حکومت نے فروری میں انتخابات کا اعلان کیا ہے تاہم عوام نے ہونے والے انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کرتے دوبارہ منتخب ہونے میں کامیاب ہوجائینگی، مظاہرین کا کہنا ہے کہ بدعنوان قیادت نہیں چاہتے اس لئے احتجاج جاری رہے گا۔